ڈیل سٹین نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں واپسی کو ہدف بنا لیا

بدھ 7 مارچ 2018 16:58

کیپ ٹائون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2018ء)سٹار جنوبی افریقن فاسٹ بائولر ڈیل سٹین نے آسٹریلیا کے خلاف شیڈول تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ٹیم میں واپسی کو ہدف بنا لیا۔ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 22 سے 26 مارچ تک شیڈول ہے۔ 34 سالہ فاسٹ بائولر کو جنوبی افریقہ کا لیڈنگ وکٹ ٹیکر بائولر بننے کیلئے مزید تین وکٹیں درکار ہیں، سٹین نے 419 جبکہ شان پولاک نے 421 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

انجری مسائل نے گزشتہ دو برس سے ان کے کیریئر کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سٹین نے رواں سال جنوری میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 13 ماہ بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی کی تھی تاہم اسی میچ کے دوران وہ پائوں کی انجری کا شکار ہو گئے جس کے باعث انہیں پوری سیریز سے باہر ہونا پڑا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے دوری میرے لئے بہت تکلیف دہ ہے تاہم میرے حوصلے پست نہیں ہوئے، کینگروز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم میں کم بیک کرنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔
وقت اشاعت : 07/03/2018 - 16:58:36