پی ایس ایل 3،شاہد آفریدی کراچی سے دبئی روانہ ہوگئے

بدھ 7 مارچ 2018 17:04

پی ایس ایل 3،شاہد آفریدی کراچی سے دبئی روانہ ہوگئے
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 مارچ2018ئ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کراچی میں کچھ دن گزارنے کے بعد دبئی واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق انجری کا شکار ہونے والے شاہد آفریدی محض چند دنوں کے لیے کراچی واپس آئے تھے اور اب واپس دبئی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں ،کراچی کنگز کے ذرائع کے مطابق سٹار آل راﺅنڈر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف جمعرات کے روز کراچی کنگز کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شارجہ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان میں کراچی کنگز کے قائد عماد وسیم نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میچ میں شاہد آفریدی کی عدم دستیابی کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا۔کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر نے بتایا کہ وارم اپ کے دوران آفریدی کو گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد ان کا ایم آر آئی کروایا گیا ،ایم آر آئی میں شاہد آفریدی کے گھٹنے میں انفیکشن کا انکشاف ہوا جس کی وجہ سے وہ کچھ دنوں تک کھیلوں کے میدانوں سے دور رہیں گے اور کراچی کنگز کو میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پی ایس ایل 3،شاہد آفریدی کراچی سے دبئی روانہ ہوگئے
وقت اشاعت : 07/03/2018 - 17:04:16