سری لنکا میں مسلم کش فسادات، سنگاکارا کے بیان نے مسلمانوں کے دل جیت لیے

بدھ 7 مارچ 2018 17:41

سری لنکا میں مسلم کش فسادات، سنگاکارا کے بیان نے مسلمانوں کے دل جیت لیے
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 مارچ2018ئ) سری لنکا میں حالیہ مسلم کش فسادات پر لیجنڈری کرکٹر کمار سنگاکارا کے سامنے آنے والے بیان نے ان کے مداحوں کے دل میں ان کی عزت مزید بڑھا دی ہے ۔ سری لنکا کے علاقے کینڈی میں مسلمانو ں اور بدھ مذہب کے ماننے والے افراد کے مابین تصادم کے نتیجے میں اب تک 4افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور سری لنکن حکومت نے حالات پر قابو پانے کے لئے ایمر جنسی نافذ کردی ہے ۔

(جاری ہے)

سر ی لنکا میں ان فسادات پر جہاں کئی اور لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے وہیں لیجنڈری سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کی جانب سے سامنے آنے والے ایک ویڈیو پیغام نے ان کے مداحوں کے دل میں ان کی عزت مزید بڑھا دی ہے ۔سنگاکارا کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ”سری لنکا میں کسی کو بھی قومیت یا مذہب کی بنا پر نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ، ہم ایک ملک اور ایک قوم ہیں ،محبت ،اعتما د اور قبولیت ہمارا مشتر کہ نصب العین ہونا چاہیئے ، اس ملک میں نسل پرستی اور تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے ، ہمیں ایک ساتھ کھڑے ہونا ہوگا اور مضبوطی کامظاہرہ کرنا ہوگا ۔
وقت اشاعت : 07/03/2018 - 17:41:13