چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ٹینس چیمپیئن شپ

مینز سنگلز کے مقابلوں میں محمد عابد ، ہیرا عاشق، مزمل مرتضی اور یوسف خلیل کی کامیابی

بدھ 7 مارچ 2018 23:01

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ٹینس چیمپیئن شپ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2018ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ٹینس چیمپیئن شپ کے مینز سنگلز کے مقابلوں میں محمد عابد ، ہیرا عاشق، مزمل مرتضی اور یوسف خلیل نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔گذشتہ روز دلاور عباس ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے مقابلوں محمد عابد ، ہیرا عاشق، مزمل مرتضی اور یوسف خلیل نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

بوائز سنگلز انڈر 18 کے مقابلوں میں محمد شعیب، احمد کومل، نعمان آفتاب اور حذیفہ عبدالرحمن نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا بوائز انڈر 14 سنگلز کے مقابلوں میں حمزہ رومن اورحسن علی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔بوائز اینڈ گرلز انڈر 10 سنگلز کے مقابلوں میں حمزہ رومن، حامد شاہ، جمال شاہ اور عبداللہ اظہر نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی ہے لیڈیز سنگلز کے مقابلوں میں اورین جسیہ اور ماہین آفتاب نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کی، مینز ڈبلز کے مقابلوں میں محمد عابد اور شہزاد خان، عبدل حیدر اور محمد زید مجاہد، مزمل مرتضی اور مدثر مرتضی، محمد شعیب اور حذیفہ عبدالرحمن نے اپنے اپنے میچزجیت لئے
وقت اشاعت : 07/03/2018 - 23:01:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :