پی ایس ایل تھری ،ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

muhammad ali محمد علی بدھ 7 مارچ 2018 22:39

پی ایس ایل تھری ،ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 مارچ2018ء) ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلا ف میچ میں ایک اور اعزازا پنے نام کرلیا ہے ۔ 36سالہ شعیب ملک جب پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس کرنے کیلئے میدان میں اترے تو انہوں نے 300ٹونٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے پہلے پاکستان اور مجموعی طور پر 7ویں کھلاڑی ہونے والے بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔

شعیب ملک اب تک 299ٹونٹی ٹونٹی مقابلوں میں 37.19کی اوسط سے 7588رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 45نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ، وہ اب تک 26.12کی اوسط سے126ٹونٹی ٹونٹی وکٹیں بھی لے چکے ہیں جبکہ149کیچ بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں۔ شعیب ملک کے بعد سب سے زیادہ ٹونٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑی سہیل تنویر ہیں جو اب تک اس فارمیٹ میں 278میچز کھیل چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کو حاصل ہے جو اب تک 409میچز کھیل چکے ہیں ،پولارڈ کے ہم وطن ڈووین براوو 375میچز کے ساتھ دوسرے ، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم 324میچز کھیل کر تیسرے ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 323میچز کھیل کر چوتھے ،ویسٹ انڈیز ہی کے ڈووین سمتھ 313میچز کے ساتھ 5ویں اور جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر ایلبی مورکل 307میچز کر اس لسٹ میں چھٹے نمبر پر براجمان ہیں ۔
وقت اشاعت : 07/03/2018 - 22:39:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :