ویسٹ انڈیز اے اور انگلینڈ لائنز کے مابین دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

جمعرات 8 مارچ 2018 11:27

اینٹیگا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) ویسٹ انڈیز اے اور انگلینڈ لائنز کے مابین دوسرا ون ڈے میچ کل جمعہ کو اینٹیگا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز اے کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ نارتھ سائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز اے نے 5 رنز سے فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے 11 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/03/2018 - 11:27:43