نیتھن لائن ٹیسٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری کے قریب

جمعرات 8 مارچ 2018 11:27

پورٹ الزبتھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سپنر نیتھن لائن کو ٹیسٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے کے لئے 7 وکٹیں درکار ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے آسٹریلیا کے چھٹے بائولر بن جائیں گے۔ وہ اب تک 75 ٹیسٹ میچز میں 293 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کیریئر کی 300 وکٹیں مکمل کر لیں گے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
وقت اشاعت : 08/03/2018 - 11:27:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :