یقین تھا آخری اوور میں رنز بناکر ٹیم کو میچ جتوادوں گا: حسان خان

جمعرات 8 مارچ 2018 11:47

یقین تھا آخری اوور میں رنز بناکر ٹیم کو میچ جتوادوں گا: حسان خان
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 مارچ2018ئ) ملتان سلطانز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح کے ہیرو حسان خان نے کہا ہے کہ آخری اوور میں پراعتماد تھا کہ مطلوبہ 9رنز بناکر ٹیم کو جیت دلوادوں گا۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حسان خان کا کہنا تھا کہ انہیں اندازہ تھا زیادہ رنز نہیں ہیں اور وہ اپنی ٹیم کےلئے میچ ختم کرسکتے ہیں جس میں کامیاب رہے۔حسان خان نے کہا کہ پی ایس ایل کسی بھی نوجوان کھلاڑی کے لیے اچھا پلیٹ فارم ہے، وہ یہاں اپنا ٹیلنٹ دکھا سکتے ہیں۔خیال رہے کہ کوئٹہ کو آخری اوور میں 9 رنز درکار تھے اور اس کی صرف دو وکٹیں ہی باقی رہ گئی تھیں،ایسے میں حسان خان نے کیرون پولارڈ کے اوور کی پانچویں گیند پر چھکا لگاکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

وقت اشاعت : 08/03/2018 - 11:47:20