پی ایس ایل3 ، عمر گل نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

جمعرات 8 مارچ 2018 12:02

پی ایس ایل3 ، عمر گل نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 8 مارچ2018ئ) پاکستان کے فاسٹ باﺅلر عمر گل نے ٹی ٹونٹی طرز کی کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی،وہ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے پانچویں پاکستانی باﺅلر ہیں ۔پاکستان سپر لیگ کے سیزن تھری میں انہوں نے ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز کو آﺅٹ کیا تو یہ انکی اس میچ میں پانچویں اور ٹی ٹونٹی میں مجموعی طور پر 200 ویں وکٹ تھی، عمر گل نے یہ کارنامہ 147 میچز میں انجام دیا۔

عمر گل نے اس میچ میں اپنے کیریئر کی بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوور میں 24 رنز دیکر 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تاہم ان کی ٹیم یہ میچ دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے ہار گئی،پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں عمر گل کی یہ پرفارمنس روی بوپارہ کے بعد بہترین بولنگ پرفارمنس ہے، کراچی کنگرز کے روی بوپارا نے پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں 16 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل عمر گل نے اپنا آخری ٹی ٹونٹی اسلام آباد کی جانب سے لاہور وائٹس کےخلاف نومبر 2017 ءمیں کھیلا تھا جس میں انہوں نے 4 اوورز میں 39 رنز دیئے تھے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی میں 200 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ شاہد آفریدی، سعید اجمل، سہیل تنویر اور اظہر محمود بھی انجام دے چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 08/03/2018 - 12:02:11