جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا

کینگروز کو چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ،ْ رپورٹ

جمعرات 8 مارچ 2018 12:44

پورٹ الزبتھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2018ء) جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل جمعہ سے شروع ہوگاشیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 مارچ تک پورٹ الزبتھ، تیسرا ٹیسٹ 22 سے 26 مارچ تک کیپ ٹائون جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 30 مارچ سے 3 اپریل تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ، مہمان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان پروٹیز کو 118 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔
وقت اشاعت : 08/03/2018 - 12:44:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :