اسوا اکیڈمی اور گلیڈی ایٹر اکیڈمی کے درمیان فٹ بال میچ 11 مارچ کو کھیلا جائیگا

جمعرات 8 مارچ 2018 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2018ء)اسوا اکیڈمی اور گلیڈی ایٹر اکیڈمی کی ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ 11 مارچ کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائیگا اس موقع پر قومی اسمبلی کے سابق رکن میاں محمد اسلم مہمان خصوصی ہوں گے جو کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کریں۔ اسوا فٹ بال اکیڈمی کے صدر رانا تنویر احمد نے بتایاکہ میچ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔

(جاری ہے)

اسوا اکیڈمی ٹیم میں سمیع عزیزی، نوید سخی، عاصم سجاد، اسمم،اعیل خان، ابراہیم زمان، مصطفی علی، بشارت علی، عزیر، طحہ خان، شیروز ، طلحہ، وادئود خان اور ضیاء خان شامل ہیں جبکہ عثمان یامین اور صدیق بنگش بالترتیب مینجر اور کوچ ہوں گے۔ گلیڈی ایٹر اکیڈمی ٹیم میںظفر، معیظ، سمیع، افتخار، صدام، جعفر، وکیل خان، دانیال، غفار، یار خان، رحیم شاہ شامل ہیں جبکہ کوچنگ کے فرائض فضل شیرانی انجام دیں گے۔
وقت اشاعت : 08/03/2018 - 12:44:44