یں خاور شاہ قومی بیس بال چمپئن شپ کا فائنل پاکستان واپڈ اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان پرسوں کھیلا جائیگا

فائنل کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،ْ سید فخر علی شاہ

جمعرات 8 مارچ 2018 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2018ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام 23 ویں خاور شاہ قومی بیس بال چمپئن شپ کا فائنل پاکستان واپڈ اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان پرسوں کھیلا جائیگا ،ْپاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ فائنل کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پنجاب، سندھ، بلو چستان، خیبرپختونخوا، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں،پاکستان آرمی نے پاکستان پولیس کو 21-0 رنز سکور سے جبکہ پاکستان واپڈا نے پنجاب کو 16-2 رنز سکو ر سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔
وقت اشاعت : 08/03/2018 - 12:44:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :