رکنی قومی ٹیم سکس بی آئی بی سی اوپن ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے پرسوں دبئی رووانہ ہوگی

جمعرات 8 مارچ 2018 12:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2018ء) 6 رکنی قومی ٹیم سکس بی آئی بی سی اوپن ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ میں شرکت کیلئے 10 مارچ کو دبئی رووانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ قومی ٹیم 6 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں اعجاز الرحمن، محمد حسین چھٹہ، سکندر حیات، دانیال شاہ، علی سوریا اور حمرا عباس سنڈھرا شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ مینجر کے فرائض خواجہ احمد مستقیم انجام دیں گے، انہوں نی کہا کہ ایونٹ مارچ میں 11 سے 17 مارچ تک کھیلا جائیگا جس میں 60 سے زائد ملکوں کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/03/2018 - 12:44:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :