افغانستان ٹیم کے قائد اصغر ستانک سرجری کے باعث آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے

جمعرات 8 مارچ 2018 15:17

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغر ستانک زئی سرجری کے باعث زمبابوے میں رواں آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ ستانک زئی اپنڈیکس کی سرجری کے بعد بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

افغانستان کے ورلڈ کپ کوالیفائر کے سلسلے میں پہلے وارم اپ میچ کے دن ان کی سرجری ہوئی تھی، توقع کی جا رہی تھی کہ وہ دو ہفتوں تک فٹ ہو جائیں گے لیکن ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد بتایا کہ انہیں مکمل فٹ ہونے میں مزید وقت لگے گا اسلئے وہ ورلڈ کپ کوالیفائر کے بقیہ میچز میں بھی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، ان کی جگہ افسر زیزئی کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے بھی افغانستان کو اصغر کے متبادل کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ اصغر ستانک زئی کی جگہ راشد خان ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 08/03/2018 - 15:17:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :