آل کراچی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو فٹ بال ٹورنامنٹ میں 3کوارٹر فائنل مقابلوں کا فیصلہ

جمعرات 8 مارچ 2018 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) حمائتی الیون فٹ بال کلب بھینس کالونی ڈسٹرکٹ ملیر کے زیر اہتمام جاری "آل کراچی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو فٹ بال ٹورنامنٹ"میں 3کوارٹر فائنل مقابلوں کے فیصلے ہوگئے ۔پہلے کوارٹر فائنل معرکہ میں جلال مراد نے ایک سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد مد مقابل بلوچ اسٹار کلب شرافی کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ،دوران کھیل مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا ۔

(جاری ہے)

دوسرے کوارٹر فائنل میں الشہزاد کلب ملیر جام کنڈہ نے نذیر محمڈن کلب کو 5-2سے شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔جبکہ تیسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں بلال مجاہد نے مد مقابل مضبوط حریف محمدی اسپورٹس میمن گوٹھ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔کھیلے گئے ان میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر بلوچ ،عزیز پاشا ،اکرم بلوچ اور حیدر علی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر قاسم حمائتی اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔
وقت اشاعت : 08/03/2018 - 16:50:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :