شہداء حق پرست فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کا فیصلہ

جمعرات 8 مارچ 2018 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) ینگ آزاد فٹ بال کلب ڈسٹرکٹ کورنگی کے زیر اہتمام ابراہیم پلے گرائونڈ پر جاری آل سندھ شہداء حق پرست فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے۔پہلے میچ میں کورنگی بلوچ نے مضبوط حریف ینگ عزیز آباد کو سڈن ڈیتھ پر 10-09سے شکست دیدی دوران کھیل مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں معمار اسپورٹس نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد ملیر کی معروف ٹیم شرافی محمڈن کو 2-1سے مات دیدی ،فاتح کلب کی جانب سے سعادت اور وسیع نے خوبصورت گول کئے جبکہ شرافی محمڈن کا واحد گول شاہنواز نے اسکو رکیا جبکہ تیسرا میچ جو کہ عثمان آباد یونین اور بلوچ مجاہد کے مابین کھیلا جانا تھا لیکن عثمان آباد یونین کے وقت مقررہ پر گرائونڈ میں نہ پہنچنے پر ٹورنامنٹ کمیٹی بذریعہ واک اوور بلوچ مجاہد کو فاتح قرار دیکر کامیابی دلادی ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری جاوید بنگش ،عبدالباقی ،نصیر عمر بلوچ ،جمیل ناز اور چوہدری اقبال نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ولی فٹ بالر اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔
وقت اشاعت : 08/03/2018 - 16:50:40