پی پی ایل بلوچستان فٹ بال کپ کے فائنل رائونڈ میں ڈی ایف اے گوادر نے کوئٹہ سٹی کو شکست دے دی

جمعرات 8 مارچ 2018 16:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) پاکستان پیٹرولئیم لمیٹڈ(پی پی ایل) بلوچستان فٹ بال کپ2018 کے فائنل رائونڈ کے پانچویں دن ڈی ایف اے گوادر نے کوئٹہ سٹی کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-0 سے شکست دے دی۔میچ کا واحد گول گوادر کے اسٹرائیکراللہ داد نے کھیل کے 9 ویں منٹ میں مخالف ٹیم کے گول کیپر کو خوبصورت انداز سے ڈاج دیتے ہوئے اسکورکیا۔

(جاری ہے)

گرچہ ،کوئٹہ سٹی کی ٹیم کو ہوم گرائونڈ اور تماشائیوں کا فائدہ حاصل تھا اور یہ ٹیم ٹورنامنٹ میں اچھی فارم میں بھی نظر آئی ہے تاہم گوادر کی ٹیم نے اپنی تکنینکی صلاحیتوں کا اچھا استعمال کیا اور کھیل میں مستعد ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف گول پر حملہ کرنے کے لئے جارحانہ انداز اپنایا بلکہ دفاع کو بھی مضبوط رکھا۔جس کی وجہ سے کوئٹہ سٹی کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کر سکی۔اس میچ کے نتیجے کے بعددونوں ٹیمیں کوارٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کر گئی ہیں جبکہ اس گروپ کی تیسری ٹیم قلع سیف اللہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔ صادق شہید فٹ بال اسٹیڈیم (مالی باغ)، کوئٹہ میں کھیلے گئے اس میچ میں سابق بین الاقوامی فٹبالرز زاہد حمید، نصراللہ خان اور اصغر کاسی مہما نا نِ خصوصی تھے۔
وقت اشاعت : 08/03/2018 - 16:50:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :