ویمن ڈے کے سلسلہ میں پی سی بی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام

،پی سی بی کے چیئرمین اور دیگر عہدیدران کی شرکت امید ہے قومی ویمن ٹیم سری لنکا کے خلاف سیریز میں فتح حاصل کرے گی ،نجم سیٹھی

جمعرات 8 مارچ 2018 23:05

ویمن ڈے کے سلسلہ میں پی سی بی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام
لاہور۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ویمن ڈے منایا گیا ۔اس سلسلہ میں پی سی بی ویمن ونگ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ایک تقریب منعقد کی ۔اس موقع پر پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی ،چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ،قومی ویمن ٹیم کی اراکین بھی موجود تھیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے ویمن کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے اسلئے پی سی بی ویمن کو بااختیار بنانے ،ان کے حق کو محفوظ بنانے اور انہیں یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے اپنا کردا ر بھرپور طریقے سے ادا کررہی ہے ۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی ویمن ٹیم کی ٹریننگ کے دوران ملک بھر سے آنے والی نوجوان ویمن کرکٹرزکو دیکھ کر پی سی بی چیئرمین بہت خوش ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی سی بی نے ملک بھر میں ویمن کرکٹر کے لئے پانچ کرکٹ اکیڈمیاں بنانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔انہوں نے اس موقع ویمن کے والدین سے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو کرکٹ کے کے میدانوں میں آگے آنے کے لئے ان کا حوصلہ بڑھائیں ۔نجم سیٹھی نے امید کا اظہار کیا کہ قومی ویمن کرکٹ ٹیم سری لنکن ٹیم کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی ۔بعد ازاں نجم سیٹھی نے ویمن سٹاف میں میڈل تقسیم کیئے۔
وقت اشاعت : 08/03/2018 - 23:05:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :