پی ایس ایل ٹاکرا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو تگڑا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 مارچ 2018 22:22

پی ایس ایل ٹاکرا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو تگڑا ہدف دے دیا
دبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مارچ 2018ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو تگڑا ہدف دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 180 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے پیٹرسن اور شین واٹسن نے شاندار نصف سینچریاں اسکور کیں۔

جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے کوئی گیند بازی متاثر کن گیند بازی نہ کر سکا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ کے پہلے آﺅٹ ہونے والے بیٹسمین اسد شفیق تھے جو شاہد آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ اسکے بعد کریز پر شین واٹسن کو کیون پیٹرسن نے جوائن کیا جنہوں نے کوئٹہ کے گیندبازوں کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی۔

(جاری ہے)

دونوں کے درمیان 86 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔پیٹرسن 34 گیندوں پر 52 رنز کے انفرادی اسکور پر عثمان شنواری کی گیند پر روی بوپارا کے ہاتھوں آﺅٹ ہوگئے۔کراچی کی ٹیم میں سٹار آل راﺅنڈر شاہد آفریدی اور ڈیوڈ وائس کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کوئٹہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔کراچی کنگز ابتک ایونٹ میں 5 میچز کھیل چکی ہے جس میں اسے صرف ایک میں ناکامی کا سامنا رہا جب کہ ایک میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوا اور تین میں اسے کامیابی ملی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کارکردگی ایونٹ میں اب تک مناسب رہی، 6 میچز میں سے اسے تین میں کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور 6 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 08/03/2018 - 22:22:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :