دوسری خواتین کے ساتھ تعلقات اور اہلیہ کے الزامات بھارتی کرکٹر کو لے ڈوبے

بھارتی کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد شامی کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ہی باہر کردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 8 مارچ 2018 22:24

دوسری خواتین کے ساتھ تعلقات اور اہلیہ کے الزامات بھارتی کرکٹر کو لے ڈوبے
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 08مارچ 2018ء) :دوسری خواتین کے ساتھ تعلقات اور اہلیہ کے الزامات بھارتی کرکٹر کو لے ڈوبے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد شامی کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ہی باہر کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر محمد شامی کی اہلیہ کی جانب سے اپنے شوہر پر دوسری خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات کے الزام لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

حال ہی میض محمد شامی کی بیوی نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ شامی کے پاکستانی لڑکی سے ناجائز تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد شامی کو سینٹرل کنٹریکٹ سے ہی باہر کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی فہرست میں محمد شامی کا نام شامل تھا تاہم ان کا نام آخری وقت میں نکالا گیا ، اور اس کی وجہ گزشتہ روز ان کی اہلیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات ہیں، بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شامی کی اہلیہ کے ان پر الزامات کی وجہ سے انہیں سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا، فاسٹ بولر کو کنٹریکٹ دینے کے بارے فیصلہ پولیس تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/03/2018 - 22:24:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :