مہران ہاکی کلب حیدرآباد نے آل سندھ قائد اعظم گولڈ کپ فائنل کے لئے کولیفائی کرلیا

جمعہ 9 مارچ 2018 12:45

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2018ء) آل سندھ قائد اعظم گول کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں مہران کلب حیدر آباد نے فائنل کے لئے کولیفائی کرلیا ۔سیمی فائنل معرکہ میں مہران کلب حیدر آباد نے مد مقابل ایور گرین کوٹری 2کے مقابلے میں 5گول سے سکشر دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے رائو عامر ،قمر وحید،نعمان نے 1،1گول جبکہ وقار خانزادہ نے پنالٹی کارنر پر 2گول اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے جبکہ ایور گرین کی جانب سے اسلم اور سردار نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل (آج) راجپوت ہاکی کلب ٹنڈو جام اور ڈی ایچ اے ہاکی کلب نواب شاہ کے مابین کھیلا جائیگا
وقت اشاعت : 09/03/2018 - 12:45:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :