مفت ٹکٹ حاصل کرنےکی خواہش رکھنے والے افراد کیلئے نجم سیٹھی کا بڑ اعلان

ہفتہ 10 مارچ 2018 14:09

مفت ٹکٹ حاصل کرنےکی خواہش رکھنے والے افراد کیلئے نجم سیٹھی کا بڑ اعلان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ2018ئ) پاکستان سپر لیگ کے مقابلے یو اے ای میں جاری ہیں اور پاکستانی عوام اس بات کی منتظر ہے کہ کب پی ایس ایل کا رنگا رنگ ایونٹ پاکستان میں آئے اور شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو اپنی آنکھوں کے سامنے اور اپنے گراو¿نڈز پر کھیلتا دیکھیںلیکن اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی ایک اور خواہش رکھتے ہیں کہ انہیں یہ میچزز دیکھنے کی کہیں سے مفت ٹکٹ مل جائیں۔

(جاری ہے)

مفت ٹکٹس اور پاسز حاصل کرنےکی خواہش رکھنے والے افراد کیلئے پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”میں دوستوں، رشتہ داروں، حکومتی ارکان، اعلیٰ عہدیدار ، وی آئی پی لوگوں اور وی آئی پی بننے کی خواہش کرنے والے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سب یا تو آن لائن ٹکٹ خریدیں یا پھر لاہور کراچی میں موجود ٹی سی ایس سنٹرز سے ٹکٹیں خریدیں۔ برائے مہربانی مجھ سے مفت پاسز کا تقاضا مت کریں، آپ سب پیسوں کے عوض ٹکٹیں خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں، بہت بہت شکریہ!!!“۔
وقت اشاعت : 10/03/2018 - 14:09:00