آل سندھ شہداء حق پرست قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ : 16اسٹار ایف سی اور برما محمڈن کی کامیابی

ہفتہ 10 مارچ 2018 15:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء) ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی نمبر 6کے زیر اہتمام ابراہیم فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری "آل سندھ شہداء حق پرست و قومی یکجہتی فٹ بال ٹورنامنٹ "میں 2مزید میچوں کے رزلٹ سامنے آگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں 16اسٹار فٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف کلمت ویلفیئر سینٹر کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر 5-4سے شکست دیدی کھیل کے دوران مقررہ وقت تک مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے دوسرے اور اہم میچ میں برما محمڈن فٹ بال کلب نے ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرگ روڈ یونین کو 1-0سے مات دیدی کھیل کے پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی کے برا بر تھا تاہم دوسرے ہاف کے اختتامی لمحات میں برما محمڈن کی جانب سے عمران نے نہایت عمدہ گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نصیر عمر بلوچ ،سید اعجاز حسین اور جمیل ناز نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ولی محمد فٹ بالر اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔
وقت اشاعت : 10/03/2018 - 15:05:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :