لاہورقلندرز کے کپتان برینڈن میکلولم نے قیادت چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

ہفتہ 10 مارچ 2018 17:06

لاہورقلندرز کے کپتان برینڈن میکلولم نے قیادت چھوڑنے کا عندیہ دیدیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2018ء)لاہورقلندرز کے کپتان برینڈن میکلولم نے قیادت چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں میکلو لم کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں اب تک انہوں نے جتنی بھی تراکیب لڑائی ہیں وہ سب بے کار گئی ہیں اور اگر ان کے کپتانی چھوڑنے سے لاہور کی ٹیم کو کوئی فائدہ پہنچ سکتا ہے تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ اپنی طرف سے سب ٹھیک کررہے ہیں لیکن اگر ٹیم کو اس کا کوئی فائدہ ٹیم کو نہیں ہورہا تو یہی وقت ہوتا ہے جب اس بات کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کیا آپ کو اسی طر ح کی کپتانی جاری رکھنی چاہیئے یا الگ ہوجانا چاہیئے۔
وقت اشاعت : 10/03/2018 - 17:06:12