ہنگو، توغ سرائے میں چیمپیئن ٹرافی ٹورنامنٹ اختتام پزیر

اسد الیون نے عبید الیون کوفائنل میچ میں شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی

ہفتہ 10 مارچ 2018 17:22

ہنگو، توغ سرائے میں چیمپیئن ٹرافی ٹورنامنٹ اختتام پزیر
ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2018ء)ہنگو میں توغ سرائے میں چیمپیئن ٹرافی ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہو گئی۔ اسد الیون نے عبید الیون کوفائنل میچ میں شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ ٹورنامنٹ عبید الیون نے ارگنائز کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ہنگو کے یونین کونسل توغ سرائے میں عبید الیون کے زیر انتظام چمپیئن ٹرافی ٹورنامنٹ 2018کا انعقاد کیا گیا جس میں یونین کونسل توغ سرائے کے ٹاپ آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔

تورنامنٹ کا فائنل میچ اسد الیون اور عبید الیون کے درمیان کھیلا گیا جس میں عبید الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 142رنز کا ہدف دیا جبکہ اسد الیون نے دوسری بیٹنگ کرتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں ہدف پورا کر لیا۔بہترین کارکردگی پر فائنل میچ کے مین آف دی میچ کاشف اللہ جبکہ عبید اللہ ٹورنامنٹ کے مین آف دی سیریز قرار پائے۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے تقریب سے مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنماء مولانا تحسین اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال پاکستان کے لئے صحت مند نسل ضروری ہے اور نوجوانوں کو مثبت اور صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے اور انہیں سماجی برائیوں سے بچانے کے لئے جنگی بنیادوںپر گراونڈز کی تعمیر اور نوجوانوں کے لئے مختلف سپورٹس ٹورنامنٹ کے انعقادکے لئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے ضلعی حکومت نے نوجوانوں کی زہنی نشونما کے لئے سپورٹس کی مد میں تمام ممبران کو یونین کونسل سطح پر فراہم کئے ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی مولانا تحسین اللہ نے ونر اور رنر اپ ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ ونر ٹیم کے کپتان کو ٹورنامنٹ ٹرافی بھی دیدی۔
وقت اشاعت : 10/03/2018 - 17:22:56