پاکستان آنا ہے یانہیں ؟ ،سمیت پٹیل نے بھی اعلان کردیا

ہفتہ 10 مارچ 2018 17:29

پاکستان آنا ہے یانہیں ؟ ،سمیت پٹیل نے بھی اعلان کردیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10مارچ2018ئ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے برطانوی سپر سمیت پٹیل کا کہنا ہے کہ اگر ان کی ٹیم نے پلے آف میچز کیلئے کوالیفائی کرلیا تو وہ بھی ٹیم کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔ نجی ٹی وی سے انٹر ویو کرتے ہوئے سمیت پٹیل کا کہنا تھاکہ اگر اسلا م آباد یونائیٹڈ نے لاہور اور کراچی میں شیڈول میچز کیلئے کوالیفائی کرلیا تو وہ لازمی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے ،میں گزشتہ سال پشاور زلمی کے ساتھ پاکستان نہیں آسکا تھا جس کا بہت دکھ ہے ، غیر ملکی کھلاڑیوں نے ہمیں بتایا کہ ان کا یہ دورہ بہت شاندار رہا اور اب میں بھی موقع ملنے پر وہاں ضرور جاﺅں گا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی ہم سب سیکھ رہے ہیں ،اگر ٹاپ 4بلے بازوں میں سے کوئی کریز پر کھڑا ہوکر لمبی باری لے تو ہم لازمی طور پر سکور بورڈ پر بڑا مجموعہ لگا سکتے ہیں اور ہمارا باﺅلنگ یونٹ بھی بہت اچھا ہے،ہماری ٹیم آزادی سے کرکٹ کھیل رہی ہے جس کا ہر کھلاڑی رنز سکور کرنا اور وکٹیں لینا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

سمیت پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹ آرم سپنر ظفر گوہر پاکستانی ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں ، ان کے پاس ہر طرح کی ورائٹی ہے اور بال کو سپن بھی کرتے ہیں ،مجھے یقین ہے کہ وہ انٹر نیشنل کرکٹ میں بھی موقع ملنے پر اچھی پرفارمنس دیں گے۔

سمیت پٹیل نے پاکستان سپر لیگ کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دیتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے اس کی ہر فرنچائز کے پاس بہترین فاسٹ باﺅلرز موجود ہیں ۔ 

وقت اشاعت : 10/03/2018 - 17:29:04