نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے مابین تیسرا ون ڈی(کل)کھیلا جائے گا

ہفتہ 10 مارچ 2018 18:03

نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے مابین تیسرا ون ڈی(کل)کھیلا جائے گا
ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 مارچ2018ء) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (کل) اتوار کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ ویمن نے ایک رن اور دوسرے میچ میں 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی۔ ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 14 مارچ، دوسرا 16 مارچ، تیسرا 20 مارچ، چوتھا 22 مارچ اور پانچواں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 10/03/2018 - 18:03:34