فائنل میں پہنچے تو پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی کراچی آئیں گے ،ْ ڈیرن سیمی

ٹیم کو ترتیب دی جانے والی حکمت عملی کو میدان میں عملی جامہ بھی پہنانا ہوگا ،ْمیڈیا سے گفتگو

اتوار 11 مارچ 2018 13:10

فائنل میں پہنچے تو پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی کراچی آئیں گے ،ْ ڈیرن سیمی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2018ء) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پشاور زلمی کی پوری ٹیم کوالیفائی کرنے کی صورت میں پاکستان میں پھر سے رنگ جمانے کیلئے تیار ہے، موجودہ صورتحال میں بھی ٹائٹل کے دفاع کی ہماری امیدیں بدستور قائم ہیں ،ْ مایوس کن نتائج پر انجریز کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہیں کروں گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ اگرچہ ایونٹ کے آغاز اور دوران ٹورنامنٹ ہمارے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر میں ان کے پیچھے چھپ نہیں رہا اور نہ ہی ہارنے پر کوئی بہانے تراش رہا ہوں۔

انھوں نے واضح کیا کہ پشاور زلمی کے کھلاڑیوں میں نہ صرف ایلیمنیٹرز کھیلنے کی صلاحیت موجود ہے بلکہ ہم فائنل میں بھی رسائی حاصل کرنے اور ٹائٹل پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لیے بھی پٴْراعتماد ہیں۔

(جاری ہے)

سیمی نے واضح کیا کہ اس مقصد کے لیے ان کی ٹیم کو ترتیب دی جانے والی حکمت عملی کو میدان میں عملی جامہ بھی پہنانا ہوگا۔ سیمی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں اپنا حصہ ڈالنے پر بھی کافی خوش اور اس بار پشاور زلمی کے فائنل میں جگہ بنانے پر کراچی میں کھیلنے کیلئے بھی تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم فیصلہ کن معرکے تک پہنچے تو پھر تمام کھلاڑی کراچی میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
وقت اشاعت : 11/03/2018 - 13:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :