پی ایس ایل ، کراچی کنگز نے لاہور قلندز کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیدیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 11 مارچ 2018 22:49

پی ایس ایل ، کراچی کنگز نے لاہور قلندز کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیدیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 163رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کے پہلے آﺅٹ ہونے والے بلے باز جو ڈینلی تھے جو یاسر شاہ کی گیند پر کپتان برینڈن میکولم کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔دوسرے آﺅٹ ہونے والے بیٹسمین لینڈل سیمنز تھے جو 39 گیندوں پر 55 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد سہیل خان کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

کولن انگرام کو 12رنز پر سہیل خان نے اپنا شکار بنایا جبکہ اپنی 15ویں ٹونٹی ٹونٹی نصف سنچری سکور کرنے والے بابراعظم بھی 61رنز بنا کر سہیل خان کا ہی شکار بنے ۔شاہد آفریدی نے اپنی اننگز کی پہلی گیند پر چھکا لگایا تاہم شاہین آفریدی نے اگلی ہی گیند پر انہیں بولڈ کرکے بدلہ چکا دیا ۔اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔لاہور قلندرز ٹورنامنٹ میں مسلسل شکست کے باعث پلے آف سے باہر ہوگئی ہے جب کہ کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 11/03/2018 - 22:49:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :