اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں فالکن کلب، پونا کلب، قائد اعظم کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

پیر 12 مارچ 2018 11:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء) اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں فالکن کلب، پونا کلب، قائد اعظم کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ جناح کلب اور گنگال کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ پرکھیلے گئے پہلے میچ میں فالکن کلب نے حیدری کلب کو 2-1 گول سے شکست دی، وقفے تک حیدری کلب کو 1-0 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں فالکن کلب نے دو گول کرکے مقابلہ 2-1 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے رمیض اور اعتزاز نے ایک ایک گول کیا جبکہ حیدری کلب کی طرف سے واحد گول عبید نے کیا۔

دوسرے میچ میں پونا کلب نے القائم کلب 4-1 گول سے ہرا دیا، وقف تک پونا کلب2-0 گول سے برتری حاصل تھی، پونا کلب کی طرف سے علی عباس، معیظ علی، حسین نواز اور مرتضی حسیب نے ایک ایک گول کیا جبکہ القائم کلب کی جانب سے واحد گول ,سلمان نے کیا۔

(جاری ہے)

میچ کمشنر کے فرائض شاہد صدیق نے انجام دیئے، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری بھی موجود تھے کراچی گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں قائداعظم کلب نے پاک سپورٹنگ کلب کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0 گول سے شکست دی، وقفے تک قائداعظم کلب 4-0 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں قائداعظم کلب نے مذید دو گول کرکے مقابلہ 6-0 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے توقیر، امجد اور شعیب نے دو، دو گول کئے جبکہ پاک سپورٹنگ کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

دوسرا میچ گنگال کلب اور جناح کلب کی ٹیموں کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا،میچ کمشنر کے فرائض سید مقبل حسین نقوی نے انجام دیئے، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر محمد زمان کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی
وقت اشاعت : 12/03/2018 - 11:45:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :