نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے مابین پہلا ٹی 20 میچ پرسوں کھیلا جائے گا

پیر 12 مارچ 2018 13:06

ویلنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2018ء)نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ پرسوں بدھ کو مائونٹ موگینوئی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان ٹیم نیوزی لینڈ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو کلین سویپ کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ 16 مارچ، تیسرا 20 مارچ، چوتھا 22 مارچ اور پانچواں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 12/03/2018 - 13:06:06