نمائشی فٹ بال میچ، گیلڈی ایٹر اکیڈمی نے اسوا اکیڈمی کو ایک سخت مقابلے کے ہرا دیا

پیر 12 مارچ 2018 14:30

ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2018ء)گیلڈی ایٹر اکیڈمی نے اسوا اکیڈمی کو نمائشی فٹ بال میچ میں سخت مقابلے کے بعد 1-0 سے ہرا دیا، میچ کے مہمان خصوصی اسلام آباد نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کرنل (ر) غلام مرتضی شاہ تھے، اس موقع پر اسلام آباد سپورٹس ویلفئیر ایسوسی ایشن (اسوا) کے صدر رانا تنویر احمد، پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان احمد ملک، اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عدنان سمیع، پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب کے سیکرٹری محمد یامین کوچز صدیق بنگش، عثمان یامین گلیڈی ایٹر اکیڈمی کے کوچ فضل الرحمن شیرانی کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف کے 35 ویں منٹ میں دانیال نے وقار احمد کے عمدہ پاس پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کہ مقررہ وقت تک جاری رہی۔اسوا اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔گیلڈی ائٹر اکیڈمی کی طرف سے احمد معیظ خان اور سمیع ظہیر نے جبکہ اسوا اکیڈمی کی جانب سے دائود خان اور سمیع نے شاندار کھیل پیش کیا۔
وقت اشاعت : 12/03/2018 - 14:30:17