ویمن فٹ بال میچ کا انعقاد ،ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ سیکنڈری اسکول گارڈن نے جونیئر ماڈل اسکول اورنگی ٹائون کو 2-1سے شکست دیدی

پیر 12 مارچ 2018 15:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2018ء) ایس پی شہلا رضا نے کہاکہ ویمن پاور ہی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے ،ہماری خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ ملکی ترقی ہو یا معاشرے کی ترقی اپنا کردار ادا کرہی ہیں ،ہماری طالبات میں ٹیلنٹ موجود ہے اگر ان کی بہتر نگہداشت اور سرپرستی کی جائے تو یہ بچیاں دنیا میں اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے اپنا لوہا منواسکتی ہیں ،خواتین کے عالمی دن پر صحت مند سرگرمیوں کے حوالے سے طالبات کے مابین فٹ بال نمائشی میچ کے انعقاد پر پیس ایمبسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے اورنگزیب سلطان کی کاوشوں کو سراہا ان خیالات کا اظہار SPشہلا رضا نے پیس ایمبسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام "ویمنز ڈے فٹ بال نمائشی میچ "کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شمیم قاضی ،پرویز عالم ،ملک احسان ،سعید عالم ،محمد ندیم اور گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان اساتذہ اکرام اور طالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

شہلا قریشی نے خواتین کے عالمی دن پر خواتین اور طالبات سے اظہار یکجہتی کے لئے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر اورنگزیب سلطان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر اورنگزیب سلطان نے کہاکہ خواتین معاشرے کا اہم ستون ہیں ان کے بغیر معاشرہ ادھوروہ ہے بعد ازاں فٹ بال نمائشی میچ کی فاتح SMBفاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز سکینڈری اسکول گارڈ کو ٹرافی اور شرکت کرنے والی طالبات میں اعزازی سرٹیفکٹس تقسیم کئے گئے ۔
وقت اشاعت : 12/03/2018 - 15:04:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :