انگلینڈ لائنز نے تیسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز اے کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

پیر 12 مارچ 2018 22:36

انگلینڈ لائنز نے تیسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز اے کو 7 وکٹ سے ہرا دیا
کنگسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2018ء)انگلینڈ لائنز نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز اے کو 7 وکٹ سے شکست دے دی، ویسٹ انڈیز اے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.1 اوورز میں 166 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔

(جاری ہے)

روسٹن چیز 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ میٹ پارکنسن نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ لائنز نے ہدف 31.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سام ہائن نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اے نے تین میچز کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کی۔۔
وقت اشاعت : 12/03/2018 - 22:36:13