لاہور کی جیت، شہباز شریف کو لاہور میں ایک پل نارائن کے نام کرنے کی تجویز دیدی گئی

پیر 12 مارچ 2018 22:43

لاہور کی جیت، شہباز شریف کو لاہور میں ایک پل نارائن کے نام کرنے کی تجویز دیدی گئی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 مارچ2018ئ) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی کراچی کنگز کےخلاف دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں جیت پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو لاہور میں ایک پل سپنر سنیل نارائن کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز دیدی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان مقابلے کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں لاہور قلندرز کے باﺅلر سنیل نارائن نے 11 رنز کا دفاع کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز کی اس جیت کے بعد ایک ٹویٹر صارف نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نام اپنے پیغام میں کہا گیا کہ لاہور میں ایک پل سنیل نارائن کے نام سے منسوب کر دیں۔شہباز شریف نے بھی اس ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے از راہ مذاق کہا کہ ”جی ضرور، جگہ کا نام بھی بتا دیں،ویسے کیا میچ تھا یہ“۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے 20 اوورز میں لاہور کو جیت کےلئے 164 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن لاہور قلندرز بھی 20 اوورز میں 163 رنز بنا پائے جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے ہوا تھا۔
وقت اشاعت : 12/03/2018 - 22:43:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :