اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں ینگسٹرز کلب، قائداعظم کلب اور اسلام آباد کلب کی فتح

منگل 13 مارچ 2018 11:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹ بال لیگ میں ینگسٹرز کلب، قائد اعظم کلب اور اسلام آباد کلب نے اپنے اپنے میچز جیت لئے جبکہ فالکن کلب اور بولان کلب کے درمیان 2-2 گول سے برابر رہا۔ ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ پر کھیلا گیا پہلامیچ میں فالکن کلب اور بولان کلب کے درمیان 2-2 گول سے برابر رہا، وقفے فالکن کلب کو بولان کلب کے خلاف 2-1 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں بولان کلب نے گول کر کے مقابلہ 2-2 گول سے برابر کر دیا جو کہ مقررہ وقت تک برقرار رہا، فالکن کلب کی طرف سے جلال اور رمیض نے ایک ایک گول کیا جبکہ بولان کی طرف سے دونوں گول شوکت نے کئے، دوسرے میں ینگسٹرز کلب نے القائم کلب ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-1 گول سے شکست دی، وقفے تک ینگسٹرز کلب کو 3-1 گول سے برتری حاصل تھی فاتح ٹیم کی جانب سے خلیق نے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے تین گول کئے اور اسی طرح حسین، ذیشان، سجاد اور نوفل نے ایک ایک گول کیا جبکہ القائم کلب کی جانب سے واحد گول سہیل نے کیا ۔

(جاری ہے)

میچ کمشنر کے فرائض شاہد صدیق نے انجام دیئے، اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ کراچی گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں قائداعظم کلب نے کرن کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 3-2 گول سے شکست دی، وقفے تک قائداعظم کلب کو3-1 گول سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں میں کرن کلب نے مذید ایک گول کرکے مقابلہ 3-2 کردیا جوکہ میچ کے اختتام تک جاری رہا، قائد اعظم کلب کی طرف سے امجد نے دو اور ناصر نے ایک گول کیا جبکہ کرن کلب کی طرف سے دونوں گول فرید نے کئے، دوسرے میں اسلام آباد کلب گنگال کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا، پہلے ہاف کے تیسرے منٹ میں اسلام آباد کلب کی طرف سے ارسلان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کہ مقررہ وقت تک جاری رہی جبکہ گنگال کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، میچ کمشنر کے فرائض سید مقبل حسین نقوی نے انجام دیئے۔

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 11:23:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :