قطر کا اسد رجیم کی سپورٹس فیڈریشن کے ساتھ دو طرفہ تعاون کا معاہدہ

منگل 13 مارچ 2018 11:50

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) خلیجی ریاست قطر نے شام میں اسد رجیم کے مظالم کو نظرانداز کرتے ہوئے اس کے ساتھ دوبارہ راہ ورسم بڑھانا شروع کردیے ہیں۔ قطری فٹ بال فیڈریشن نے شام کی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ دو طرفہ تعاون کا ایک معاہدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق قطری فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ الشیخ حمد بن خلیفہ بن احمد آل ثانی نے حال ی میں شامی فٹ بال فیڈریشن کیساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

مبصرین نے قطر کی طرف سے اسد رجیم کے حوالے سے اس پیش رفت کو حیران کن قرار دیا ہے۔قطری فٹ بال فیڈریشن کی سرکاری ویب سائیٹ پرپوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے سربراہ حمد بن خلیفہ بن احمد آل ثانی نے اپنیشامی ہم منصب صلاح رمضان کے ساتھ اتوار کو ایک سمجھوتے پر دستخط کیے۔
وقت اشاعت : 13/03/2018 - 11:50:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :