کگیسو ربادا نے پاکستان کے وقار یونس کا24سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

منگل مارچ 12:35

کگیسو ربادا نے پاکستان کے وقار یونس کا24سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا
پورٹ ایلزبتھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 مارچ2018ئ) پروٹیز فاسٹ بالر کگیسو ربادا نے 22 سال کی عمر میں چوتھی مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ میں دس یا زائد وکٹوں کا کارنامہ انجام دے کر پاکستان کے وقار یونس کا ریکارڈ برابر کردیا۔واضح رہے کہ لیجنڈری پاکستانی پیسر نے بھی 23 سال کی عمر سے قبل یہ کارنامہ4مرتبہ انجام دیا تھا۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کے کامیاب ترین فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین نے اپنے کیریئر میں اب تک 5مرتبہ ایک ٹیسٹ میچ میں 10یا اس سے زیادہ شکار کررکھے ہیں اور رباداکی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے کئی ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اگر وہ اسی طرح کی کاکردگی دکھاتے رہے تو انہیں جنوبی افریقہ کا عظیم ترین فاسٹ باﺅلر بننے سے کوئی نہیں روک سکے گا ۔


وقت اشاعت : 13/03/2018 - 12:35:20

Your Thoughts and Comments