اسلا م آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل کے دوران بڑا دھچکہ پہنچ گیا

منگل 13 مارچ 2018 12:45

اسلا م آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل کے دوران بڑا دھچکہ پہنچ گیا
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 مارچ2018ئ) پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کو شدید دھچکا لگا ہے اور ان کے نائب کپتان اور فاسٹ باﺅلر رومان رئیس ان فٹ ہوکرٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ رومان رئیس شارجہ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے۔ انتظامیہ نے تازہ میڈیکل رپورٹس دیکھ کر انہیں مزید میچوں میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے آل راﺅنڈر آندرے رسل پہلے ہی ان فٹ ہوکر وطن واپس جاچکے ہیں۔ دریں اثنا اسلام آباد ٹیم کو جوائن کرنے کےلئے انگلش اوپنر ایلکس ہیلز بھی دبئی پہنچ گئے ہیں، سیم بلنگز بھی ٹیم کو جوائن کرنےوالے ہیں۔ادھر پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنےوالے انگلینڈ کے جیسن روئے بھی نیوزی لینڈ میں سیریز کھیل کر دبئی پہنچ گئے ہیں ، افغانستان کے راشد خان کوئٹہ کی جانب سے ٹورنامنٹ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 12:45:35