قومی سکواش ٹیم مرد و خواتین کھلاڑی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کریں گے

منگل 13 مارچ 2018 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء)قومی سکواش ٹیم مرد و خواتین کھلاڑی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کریں گے۔ گیمز رواں سال 5 سے 15 اپریل تک آسٹریلیا میں ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ تربیتی کیمپ میں کوچ کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ ایونٹ کیلئے پانچ روزہ ٹرائلز کے بعد مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں فرہان زمان، طیب اسلم، ماریہ طور اور مدینہ ظفر پاکستان کی نمائندگی کریں گے
وقت اشاعت : 13/03/2018 - 13:24:01