سرینا ولیمز ناکام، وینس ولیمز، اینجلیق کربر، سوریز نوارو، سیواستووا اور کولنز نے انڈین ویلز اوپن ٹینس ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

منگل 13 مارچ 2018 16:33

انڈین ویلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2018ء) شہرہ آفاق امریکن سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں، وینس ولیمز، اینجلیق کربر، سوریز نوارو، سیواستووا اور کولنز نے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

کیلیفورنیا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میچز میں امریکن کھلاڑی وینس ولیمز نے سرینا ولیمز کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، جرمن کھلاڑی اینجلیق کربر بھی تیسرا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب رہیں، انہوں نے روسی کھلاڑی ایلینا ویسنینا کو شکست فاش سے دوچار کیا، اسپینش کھلاڑی سوریز نوارو بھی تیسری آزمائش میں سرخرو رہیں، انہوں نے یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویتولینا کو شکست دی، سیواستووا اور کاسٹکینا اور کولنز بھی اپنی اپنی حریفوں کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

وقت اشاعت : 13/03/2018 - 16:33:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :