نئی ٹیسٹ رینکنگ ، کگیسو ربادا نمبر ون باﺅلر بن گئے ،اظہر علی کی تنزلی

منگل 13 مارچ 2018 16:12

نئی ٹیسٹ رینکنگ ، کگیسو ربادا نمبر ون باﺅلر بن گئے ،اظہر علی کی تنزلی
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 مارچ2018ئ) جنوبی افریقی فاسٹ باﺅلر کگیسو ربادا نے آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں باﺅلرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے ۔ ربادا نے انگلش فاسٹ باﺅلرجیمز اینڈرسن سے پہلی پوزیشن چھینی ہے اور اب 902پوائنٹس کے ساتھ تجربہ کار برطانوی فاسٹ باﺅلر سے 15پوائنٹس آگے ہیں ۔ربادا900پوائنٹس حاصل کرنے والے مجموعی طور پر 23ویں اور چوتھے جنوبی افریقی باﺅلر ہیں، ان سے قبل ورنن فلینڈر(2013ءمیں 912پوائنٹس)،شان پولاک(1999ءمیں 909 پوائنٹس ) اور ڈیل سٹین (2014 ءمیں 909پوائنٹس ) بھی یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں ۔

سٹار جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈیویلیئرز نے پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ میں 126ناٹ آﺅٹ اور 28رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد 5درجے ترقی پاکر 7ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ سابق پروٹیز کپتان ہاشم آملا ایک درجے ترقی پاکر9ویں نمبرپر پہنچ گئے ہیں ، فاسٹ باﺅلر لنگی نگیدی دوسرے ٹیسٹ میں 5وکٹیں لیکر 12سیڑھیاں چڑ ھ کر 37ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 75رنز سکور کرکے نئی رینکنگ میں 21ویں سے 16ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ کینگرو وکٹ کیپر ٹم پین بھی 16درجے ترقی کرکے66ویں نمبر پرپہنچے ہیں ، کینگرو اوپنر کیمرون بینکروفٹ نے15سیڑھیاں چڑھ کر کیریئرکی بہترین78ویںپوزیشن پر پہنچے ہیں جبکہ فاسٹ باﺅلر پیٹ کمنز نے 4درجے ترقی پاکر کیریئر کی بہترین 23پوزیشن پر پہنچے ہیں ۔


وقت اشاعت : 13/03/2018 - 16:12:49