پنجاب بھرمیں914ٹریفک حادثات میں5 افراد جاںبحق1052زخمی

منگل 13 مارچ 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی914مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں651افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں396افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات5افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 415ڈرائیوز،17کم عمرڈرائیورز500مسافراور137پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ223ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت227متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد95حادثات میں110متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 61حادثات میں72متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1052متاثرین میں834مرد اور218خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں151فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور606افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ294زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں751موٹر سائیکلز،132آٹو رکشے،69موٹر کاریں،9مسافربسیں،49وین،32ٹرک اور102دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 13/03/2018 - 16:40:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :