ملتان سلطانز پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے تگڑا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 13 مارچ 2018 22:17

ملتان سلطانز پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے تگڑا ہدف دے دیا
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 186رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد کو اوپنر لیوک رونکی نے جارحانہ آغاز فراہم کیاتاہم 46 کے مجموعی سکور پر جے پی ڈومنی 12 گیندوں پر 6 رنز بناکر رن آﺅٹ ہوگئے۔

دوسرے آﺅٹ ہونے والے بلے باز لیوک رونکی تھے جو 36 گیندوں پر 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد عمران طاہر کی گیند پر نشانہ بنے۔ایلکس ہیلز33گیندوں پر 46رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے کے بعد عمر گل کاشکار بنے ،حسین طلعت بھی 36رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر عمر گل کا دوسرا شکار بنے ، اگلی ہی گیند پر عمر گل نے فہیم اشرف کے خلاف کاٹ بی ہائینڈ کی زور دار اپیل کی جو امپائر نے رد کردی ، ری پلیز سے صاف پتہ لگا کہ فہیم اشرف آﺅٹ ہیں تاہم ملتان کی ٹیم اپنی واحد ریویو پہلے ہی ضائع کرچکی تھی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔متحدہ عرب امارات میں ایونٹ کے آخری 4 روز کے دوران 6 لیگ میچز پلے آف میں قسمت آزمائی کرنے والی 4 خوش قسمت ٹیموں کا فیصلہ کریں گی۔ امکان یہی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ اور موجودہ کپتان سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گروپ میں پہلی دو پوزیشنز حاصل کریں گی۔
وقت اشاعت : 13/03/2018 - 22:17:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :