یوتھ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

بدھ 14 مارچ 2018 12:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے یوتھ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ کے مطابق تربیتی کیمپ میں 30 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔

یوتھ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 5 سے 15 اپریل تک تیونس میں کھیلی جائے گی جس میں قومی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہون نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں سے ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بھجوائیں گے اور امید ہے کہ قومی کھلاڑی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں گے۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 12:02:13