پاکستان ویمن امیچور گالف چیمپئن شپ پرسوں اسلام آباد گالف کلب میں شروع ہوگی

بدھ 14 مارچ 2018 12:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان ویمن امیچور گالف چیمپئن شپ پرسوں جمعہ سے اسلام آباد گالف کلب میں شروع ہوگی۔ ایونٹ میں ملک بھر سے 75 خواتین گالفرز سمیت کئی غیرملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گی۔ اس ایونٹ کا انعقاد پاکستان گالف فیڈریشن نے فیڈرل گالف ایسوسی ایشن کے تعاون سے کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں کراچی گالف کلب، ڈی ایچ اے گالف اینڈ کنٹری کلب کراچی، لاہور جمخانہ، ڈیفنس رایا لاہور، لاہور گیریژن گالف کلب، رائل پالم کنٹری گالف کلب، مارگلہ گرینز گالف کلب، راولپنڈی گالف کلب اور واہ پی اے ایف گالف کلبز ٹائٹل کے حصول کیلئے میدان میں اتریں گے۔

سالانہ ایونٹ میں 75 خواتین گالفرز نے شرکت کیلئے رجسٹریشن کروائی ہے۔ ایونٹ میں شرکت کرنے والی غیرملکی کھلاڑیوں میں سونیا اختر اور لیزا اختر بنگلہ دیش گالف فیڈریشن اور پھتسی کارن اور تانیتیا تھائی لینڈ سے شرکت کریں گی۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 12:02:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :