رکنی قومی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرے گی

بدھ مارچ 12:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 4 سے 15 اپریل تک گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں کھیلی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ کیلئے فیڈریشن نے 18 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کیا ہے۔ قومی ٹیم میں محمد رضوان سینئر کپتان اور عماد شکیل بٹ نائب کپتان ہوں گے، دیگر کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہر عباس، محمد عرفان سینئر، تعظیم الحسن، مبشر علی، فیصل قادر، توثیق ارشاد، تصور عباس، ابوبکر محمود، محمد عرفان جونیئر، شفقت رسول، دلبر، عتیق ارشاد، علی شان اور ارسلان قادر شامل ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 12:02:55

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments