پلے آف میں پہنچنے کے لیے ملتان سلطانز کی پوری ٹیم اب کیا کرے؟رمیز راجہ کا ”مفید“ مشورہ

بدھ 14 مارچ 2018 12:08

پلے آف میں پہنچنے کے لیے ملتان سلطانز کی پوری ٹیم اب کیا کرے؟رمیز راجہ کا ”مفید“ مشورہ
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ2018ئ) ملتان سلطانز کیلئے گزشتہ روز کا میچ انتہائی اہم تھا لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں شکست سے دوچار کر دیا جس کے بعد ملتان سلطانز پر ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگ گیا تاہم میچ سے شکست کے بعد شعیب ملک رمیز راجہ سے گفتگو کرنے کیلئے گئے تو آگے سے کمنٹیٹر نے کہا کہ ’اب مسلے نکال لیں اور دعا شروع کر دیں ‘۔

اس موقع پر شعیب ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر پلے آف میں جاتے ہیں تو ہمیں سرپرائز دینے کی ضرورت ہے ، جب اتنا بڑا ہدف آپ کے سامنے ہو اور آپ چیز کر رہے ہیں تو ابتدائی اوورز میں وکٹیں نہیں دینی چاہیے ، یہ پچز تھوڑی مشکل ہیں لیکن اگر آپ وکٹ پر قدم جمائے رکھیں تو کتنا بھی بڑا سکور ہو اسے حاصل کیا جاسکتاہے۔

(جاری ہے)

گفتگو کے اختتام پر رمیز راجہ نے شعیب ملک کو مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’اب آپ مسلے نکال لیں اور دعائیں شروع کر دیں ‘۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز اپنے تمام 10 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے انہیں 4 میں کامیابی ملی جبکہ 5 میں شکست کا سامنا رہا اور ایک میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا جسکے بعداب وہ پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے، پشاور زلمی 6 پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ انکے دو میچز بھی باقی ہیں ،اگر پشاور زلمی دونوں میچز میں کامیاب ہو جاتی ہے تو پلے آف میں داخل ہوجائے گی اور ملتان سلطانز پر خطرات کے بادل گہرے ہو جائیں گے جبکہ اگر پشاور زلمی کو ایک میچ میں بھی شکست ہوتی ہے تو اس طرح ملتان سلطانز کے پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 12:08:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :