تین ملکی ٹی 20 سیریز کا چھٹااور آخری لیگ میچ پرسوں کھیلا جائیگا

بدھ 14 مارچ 2018 12:36

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء)تین ملکی ٹی 20 سیریز میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، سیریز میں پرسوں جمعہ کو چھٹا اور آخری لیگ میچ کھیلا جائیگا جس میں میزبان سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔

(جاری ہے)

سری لنکا میں بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز جاری ہے۔ واضح رہے کہ سیریز کا فائنل میچ 18 مارچ کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 12:36:49