امریکی ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان کرکٹ بورڈ کو بلامعاوضہ خدمات پیش کرنے کیلئے تیار

ہمارے کھلاڑی 25 فیصد فٹنس کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں جس کی وجہ سے کوئی دو میچز کھیل کر ان فٹ ہوجاتا ہے، ڈاکٹر کاشف انصاری

بدھ 14 مارچ 2018 12:39

لاہور، واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) امریکی ڈاکٹرز کی ٹیم پاکستان کرکٹ بورڈ کو بلامعاوضہ خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہوگئی ۔قومی کرکٹ ٹیم میں کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر کاشف انصاری کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑی 25 فیصد فٹنس کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں جس کی وجہ سے کوئی دو میچز کھیل کر ان فٹ ہوجاتا ہے اور کوئی آدھے میچ میں ہی جواب دے دیتا ہے۔

ڈاکٹر کاشف انصاری پیشے کے اعتبار سے امریکی ریاست ہیوسٹن میں ہیموٹولوجسٹ اور انکولوجسٹ ہیں جب کہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی سے بطور گلوبل ایڈوائزر شمالی امریکہ منسلک رہے ہیں۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل اور پی ایس ایل میں انجری کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکڑ کاشف انصاری نے کہا کہ کرکٹ اب صرف ایک شوق نہیں پیشہ بن چکا ہے اور اسی اعتبار سے کھلاڑیوں کو سوچ اپنانے کی بھی اشد ضرورت ہے لیکن افسوس ہماری ٹیم میں اس کا شدید فقدان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے کرکڑز 25 فیصد فٹنس کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں تب ہی کوئی دو میچ کھیل کر ان فٹ ہوجاتا ہے اور کوئی آدھے میچ میں۔ڈاکٹر کاشف انصاری کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے امریکہ کے ان ڈاکڑز کی ٹیم بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے تیار ہے جو امریکہ اور کینیڈا میں پروفیشنل ایتھلیٹس کے ساتھ منسلک ہیں۔ڈاکڑ کاشف انصاری نے کہا کہ افسوس ہمارے ملک میں فٹنس کو اہمیت نہیں دی جاتی لیکن حقیقت یہ ہے کہ کرکٹ اب ایک سائنس اور آرٹ بن چکی ہے جس کا اب ہمیں اندازہ ہو جانا چاہیے۔

پشاور زلمی کے حوالے سے ڈاکڑ کاشف انصاری کا مقف تھا کہ جاوید آفریدی نے یونس خان، ثقلین مشتاق اور ظہیر عباس جیسے لیجنڈز کو ٹیم کے ساتھ رکھ کر نوجوان لڑکوں کو سیکھنے کے لئے بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 12:39:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :